وادی کشمیر میں گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں بشمول شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ اور سرحدی قصبوں مژھل، گریز اور زیڈ گلی میں درمیانہ سے بھاری درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے وادی بھر میں دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
تاہم وادی کے میدانی
علاقوں بشمول گرمائی دارالحکومت سری نگر میں رہائش پزیر اہلیان کو رواں موسم کی پہلی بھاری برف باری کا مزید انتظار کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے چار روز تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کردی ہے۔
شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے